ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب کوئی UPA نہیں، شرد پوار سے ملاقات کے بعد ترنمول سربراہ ممتا بنرجی کابیان

اب کوئی UPA نہیں، شرد پوار سے ملاقات کے بعد ترنمول سربراہ ممتا بنرجی کابیان

Thu, 02 Dec 2021 12:27:08    S.O. News Service

ممبئی ،2؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممتابنرجی فی الحال قومی سطح پر خود کومضبوط کرنے کیلئے کانگریس کو نشانہ بنا رہی ہیں - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہاہے کہ یو پی اے کیا ہے؟ کوئی یو پی اے نہیں ہے-شردپوار، جو 2019 کے عام انتخابات سے پہلے اپوزیشن کے چیف مذاکرات کار تھے، نے اسے 2024 کیلئے ٹیمپلیٹ کا نام دیاہے- انہوں نے اس ملاقات کی تصویر بھی ٹویٹ کی،”مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر مل کر خوشی ہوئی- ہم نے مختلف مسائل پر بات کی- ہم نے جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کی بہتری کیلئے اجتماعی کوششوں پر اتفاق کیا“-یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کانگریس کے بغیر اتحاد کا امکان ہے، شردپوار نے نامہ نگاروں سے کہاہے کہ جولوگ بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں ان کا ایک ساتھ آنے کا خیرمقدم ہے- کسی کو ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاہے-این سی پی کے سربراہ نے کہاہے کہ ہم نے موجودہ صورتحال اور تمام ہم خیال جماعتوں کے اکٹھے ہونے اور بی جے پی کا ایک مضبوط متبادل فراہم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیاہے-قیادت کوئی مسئلہ نہیں ہے-ہمیں بی جے پی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے-یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ممتابنرجی چاہتی ہیں کہ شردپوار کانگریس کے زیر قیادت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کا صدر بنیں، ممتابنرجی نے کہاہے کہ ابھی تک کوئی یو پی اے نہیں ہے-واضح طور پرانھوں نے کہاہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کے ایک نئے اتحاد کو دیکھ رہی ہیں -


Share: